حیدرآباد۔12 دسمبر (یو این آئی) وائی ایس آر کانگریس پارٹی کی لیڈر وائی ایس شرمیلا کی یاترا ضلع محبوب نگر میں پانچویں دن میں داخل ہوگئی۔
انہوں نے اپنے والد و آندھرا پردیش کے سابق وزیراعلی وائی ایس راج شیکھر ریڈی کی موت کے بعد
صدمہ سے مرنے والے افرادکے غم زدہ ارکان خاندان میں اعتماد پیدا کرنے اور انہیں پرسہ دینے کے لیے اس یاترا کی شروعات کی تھی۔ وہ ضلع محبوب نگر کے یلکاچرلہ پہنچی جہاں انہوں نے کرشنما کے خاندان سے ملاقات کی۔ کرشنما کی موت بھی صدمہ سے ہوئی تھی۔